دھماکہ کی تفتیش کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل، متعدد مشکوک افراد گرفتار

دھماکہ کی تفتیش کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل، متعدد مشکوک افراد گرفتار

  

لا ہو ر (کرا ئم رپو رٹر) پنجاب اسمبلی کے باہر چیئرنگ کراس پر خودکش حملے کی تحقیقا ت کے لیے جوا ئنٹ انو سٹی گیشن ٹیم تشکیل دید ی گئی ہے جس نے جا ئے وقو عہ کا جا ئز ہ لینے کے بعدتفتیش کا دائر ہ کا ر بڑھا تے ہو ئے متعدد مشکو ک افراد کو حرا ست میں لے لیا ہے ۔ چیئرنگ کراس پر خودکش حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی عابد بیگ کی مدعیت میں درج کیاگیا تھا جس میں دہشت گردی ، ایکسپلوزو ایکٹ سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی تھیں۔واضح رہے مقدمہ نمبر چھ بٹا سترہ کی تفتیش کے لیے محکمہ انسداد دہشت گردی کی جانب سے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ لکھا گیا تھا کہ کیس کی تفتیش کے لیے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی جائے جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی شامل کیا جائے۔ ٹیم میں قانون نافذ کرنے والی دو ایجنسیوں کے افسروں ، اد دہشت گردی کا ایک اہلکار اور ڈی ایس پی سول لائنز کو شامل کیا گیا ہے ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -