پیٹرول اور ڈیزل ایک رو پیہ لٹر مہنگا

پیٹرول اور ڈیزل ایک رو پیہ لٹر مہنگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک ایک روپے کا اضافہ کردیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک ایک روپے کا اضافہ کیا گیا ہے،لائٹ ڈیزل اورمٹی کے تیل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔انہوں نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل 28 فروری تک کیا گیا، قیمتیں زیادہ نہ بڑھانے سے حکومت 3ارب روپے کا بوجھ برداشت کریگی، حکومت مٹی کے تیل اورلائٹ ڈیزل پرسبسڈی دے گی۔