وزیر اعلی پنجاب کا شہید ندیم تنویر کے بھائی کو محکمہ پولیس میں ملازمت دینے کااعلان
رینالہ خورد(سرفراز انجم سے ) شہباز شریف اور آئی جی پنجاب کی ڈی آئی جی کے گن مین شہید ندیم کامیانہ کے گھر آمد،تعزیت کے بعد1کروڑ کا امدادی چیک اور چوچک روڈ کو ندیم شہید روڈ قرار دیدیا گیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سہ پہر 12.56پر وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا ہیلی کاپٹر نواحی گاؤں 4جیڈی پہنچا تو اس موقعہ پر آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا انکے ہمراہ تھے کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑ، ڈی پی او اوکاڑہ محمدفیصل رانا ،ممبر قومی اسمبلی چوہدری ندیم عباس ربیرہ ودیگر ممبران اسمبلی اور سرکاری افسران نے انکا استقبال کیا وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے گذشتہ روز لاہور خود کش دھماکہ میں دہشت گرد کو روکنے والے ڈی آئی جی کے بہادر گن مین میاں ندیم کامیانہ کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور ان کو ایک کروڑ روپے کا امدادی چیک بھی دیا میاں محمد شہباز شریف نے مرحوم کی والدہ ،والد اور بیوی کو دلاسہ بھی دیا جبکہ شہید کی دونوں معصوم بیٹیوں کو اٹھا کر پیار کرتے ہو ئے کہا کہ شہید کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا ۔میاں محمد شہباز شریف نے گاؤں کے مقامی سکول کو سکینڈری سکول کا درجہ دینے کا اعلان کرنے کے علاوہ چوچک روڈ کو ندیم شہید روڈ کے نئے نام کا درجہ دیدیا جبکہ گاؤں میں صاف پانی مہیا نہ ہونے کی وجہ سے وزیر اعلی پنجاب نے ڈی سی او اوکاڑہ کو فوری طور پر گاؤں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگوانے کی ہدایت جاری کیں اور کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دینے والی قوم کے ارادوں کو کبھی متزلزل نہیں کیا جا سکتا مٹھی بھر دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچا کر رہیں گے۔وزیر اعلی نے شہید کے چھوٹے بھائی ندیم تنویر کے چھوٹے بھائی نسیم تنویر کو محکمہ پولیس میں ملازمت دینے کااعلان کیاانہوں نے کہاکہ دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے پاکستانی قوم یک جان ہوچکی ہے اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک انکا پیچھاکریں گے ندیم تنویر سمیت فوج ،پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے جوانوں اور پاکستانی عوام کے ایک ایک فرد کی شہادت قوم پر قرض ہے اور ہم اس کابدلہ دہشتگردی ختم کرکے لیں گے۔
شہید ندیم تنویر