وزیر اعلیٰ کیخلاف ریفرنس ، راناثناء اللہ اور مصطفے رمدے نے دلائل دئے

وزیر اعلیٰ کیخلاف ریفرنس ، راناثناء اللہ اور مصطفے رمدے نے دلائل دئے

لاہور( سٹی رپورٹر)سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف ریفرنس میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کومورخہ 14فروری 2017کو اصالتاََ یا وکالتاََ اپنے خلاف دائر ریفرنس میں مؤقف دینے کے لیے طلب کیا تھا۔ تاہم اس روز لاہور بم دھماکے کے افسوسناک واقعہ کے نتیجے میں یوم سوگ کی وجہ سے سماعت کو 15فروری 2017تک ملتوی کر دیا گیا ۔ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب کی نمائندگی صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ اور وزیر اعلیٰ کے وکیل مصطفی رمدے نے کی۔ مصطفی رمدے نے وزیر اعلیٰ کی جانب سے ریفرنس کے خلاف اپنے تفصیلی دلائل دئے ۔ سپیکر نے ریفرنس پر دونوں فریقین کا مؤقف سن لیا ہے۔ سپیکر کا کہنا ہے کہ ریفرنس کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق مقرر ہ مدت کے اند رسنا دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ ریفرنس

Back to Conv

مزید : کراچی صفحہ اول