چین ، سنکیا نگ میں حملہ آوروں کا چاکو سے حملہ ، 5افرادہلاک ، 5زخمی

چین ، سنکیا نگ میں حملہ آوروں کا چاکو سے حملہ ، 5افرادہلاک ، 5زخمی

  

سنکیانگ ( اے این این ) چین کے مسلم اکثریتی خطے سنکیانگ میں چاقو سے مسلح حملہ آوروں نے 5افراد کو ہلاک ٗ 5 کو زخمی کردیا ۔مقامی حکومت کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز پشان کانٹی میں پیش آیا اور پولیس نے تینوں حملہ آوروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔مقامی حکومت کی ویب سائٹ پر شائع کیے گئے ایک بیان میں حملہ آوروں کو 'بدمعاش' قرار دیا گیا ہے۔بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حملے کے چند منٹ بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھی اور اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔تاحال اس حملے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی اور نہ ہی کسی گروہ نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔چین کے حکام نے دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر شمال مغربی علاقے سنکیانگ پر بارڈر کنٹرول مزید سخت کرنے کا حکم دیا ہیخیال رہے کہ چین کی اویغور اقلیتی برادری کی اکثریت سنکیانگ میں رہائش پذیر ہے اور خطے کی 45 فیصد آبادی ایغور مسلمانوں پر مشتمل ہے۔یہ خطہ گذشتہ کئی برس سے بیچینی اور بدامنی کا شکار رہا ہے۔حقوقِ انسانی کے گروپوں کے مطابق یہاں تشدد کی وجہ حکومت کا اویغور آبادی پر ثقافت اور مذہب کے حوالے سے سخت کنٹرول ہے تاہم حکومت ان الزامات سے انکار کرتی ہے۔واضح رہے کہ سنکیانگ کی سرحدیں پاکستان اور افغانستان کے علاوہ چار وسطی ایشیائی ممالک سے بھی ملتی ہیں۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -