نارتھ کراچی، ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ ، 2خواتین سمیت 3افراد زخمی

نارتھ کراچی، ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ ، 2خواتین سمیت 3افراد زخمی

کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 2خواتین سمیت 3افراد زخمی ہوگئے۔رات گئے نارتھ کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کار میں سوار 2خواتین سمیت 3افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کی شناخت 25سالہ طاہر، 25سالہ نرمین اور غزالہ کے ناموں سے ہوئی۔ملیر سعود آباد اور سرجانی ٹاون میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ٹارگٹڈ کارروائی کرکے سیاسی جماعت کے 2کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم کی نشاندہی پر موٹرسائیکل مکینک کی دکان سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق ،گرفتار افراد کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے بتایا جاتا ہے۔ادھر شاہ فیصل انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرکے مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق، ملزم وقاص نے اپنے2ساتھیوں کے ساتھ مل کر دکاندار کو قتل کیا تھا۔پولیس نے ایک اور کارروائی کے دوران ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب 2 ملزمان نجف اور ضیا الرحمان کو گرفتار کر کے اسلحہ، نقدی اور چھینے گئے موبائل فونز برآمد کر لئے گے۔

مزید : کراچی صفحہ اول