ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت اجلاس ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت اجلاس ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

  

کراچی (کرائم رپورٹر) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس بدھ کو رینجرز ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں آئی جی سندھ ،ایڈیشنل آئی جی کراچی ،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ،حساس اداروں کے سربراہان اور رینجرز کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔اس موقع پر ملک میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی کے پیش نظر کراچی میں امن و امان کی صورت حال کو یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان روابط اور ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے لائحہ عمل مرتب کیا گیا تاکہ کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کے خطرے سے موثر طریقے سے نمٹا جاسکے ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -