پنجاب میں آپریشن کیلئے پی ٹی آئی کی سندھ اسمبلی میں قرارداد

پنجاب میں آپریشن کیلئے پی ٹی آئی کی سندھ اسمبلی میں قرارداد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت آپریشن شروع کرنے کے لیے سندھ اسمبلی میں قراداد جمع کرادی ہے249قرارداد میں وفاق سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کو پابند کیا جائے کہ وہ نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر 100 فیصد عملدرآمد کو یقینی بنائیں قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سندھ اور خیبرپختونخواہ میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کی جانیوالی کاروائیوں کے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں لیکن پنجاب میں ایسا کچھ ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا۔ اگر نیشنل ایکشن پلان کو عملی جامہ پہنایا گیا ہوتا تو لاہور کا سانحہ رونما نہ ہوتا دہشت گردی کے اس واقعہ کے بعد نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جانی چاہیے اور پنجاب میں بھی دوسرے صوبوں کی طرح نیشنل ایکشن پلان پرمکمل عملدرآمد یقینی بنائی جائے۔قرارداد سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ میں تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی خرم شیر زمان اور ڈاکٹر سیماء ضیاء نے جمع کرائی۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خرم شیر زمان نے کہا کہ پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے دہشت گردی کے بڑے واقعات رونما ہورہے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ رانا ثنائاللہ پنجاب میں دہشت گردوں کا سب سے بڑا سہولت کار بنا ہوا انکو لاہور سانحہ کی زمہ داری قبول کرکے مستعفی ہوجانا چاہیانہوں نے رانا ثنااللہ کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ کرنے پر پنجاب کے خلاف وفاق کیوں خاموش ہے بڑے صوبے پر وفاقی حکومت کی خاص مہربانیوں کے باعث چھوٹے صوبوں میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے ۔خرم شیر زمان نے کہا کہ بھارتی خفیہ ادارہ را سمیت دیگر ملک دشمن قوتیں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہیں اور لاہور میں دہشت گردی کا واقعہ پی ایس ایل کے فائنل کو روکھنے کے لیے کیا گیا ہے ڈاکٹر سیماء ضیاء نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب پورے ملک میں شروع کیا جانا چاہے تاکہ پاکستان سے ہمیشہ کے لئے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جاسکیں.