مہمند ایجنسی اورپشاور دھماکوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہوا ،حیدر ہوتی

مہمند ایجنسی اورپشاور دھماکوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہوا ...

  

مردان(بیورورپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اورسابق وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے مہمند ایجنسی اورپشاور میں خود کش بم دھماکوں کی مذمت اور بے گناہ انسانوں اور لیویز اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالات سنگین تر ہوتے جا رہے ہیں اور بم دھماکوں کے پے در پے واقعات نے عوام کو ایک بار پھر کرب میں مبتلا کر کے رکھ دیا ہے،یہاں ہوتی ہاؤس سے جاری کردہ اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی پنجاب سے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے مکمل خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عمل کرنے کا مطالبہ کرتی آرہی ہے ۔اور سیکورٹی اہلکاروں پر حملوں میں اضافے سے ان اہلکاروں کا مورال گر رہا ہے لہٰذا اب وقت آگیا ہے کہ بغیر کسی رو رعایت اور اچھے برے دہشتگروں کی تشریح سے باہر نکل قومی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے پنجاب میں فوجی اپریشن فی الفور شروع کیا جائے ۔ انہوں نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دھماکے کے شہداء کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔

مزید :

صفحہ اول -