صوابی میں گیس کی عدم فراہمی کیخلاف ’’صوابی کو گیس دو ‘‘ مہم کا آغاز

صوابی میں گیس کی عدم فراہمی کیخلاف ’’صوابی کو گیس دو ‘‘ مہم کا آغاز

صوابی ( بیورورپورٹ )پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اور سپیکر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ خان ایم این اے نے سوئی گیس کی عدم فراہمی کے خلاف ''صوابی کو گیس دو''مہم کا آغاز کر دیا۔ اس سلسلے میں سولہ فروری کو موضع باجا ، سترہ فروری کو موضع مرغز ، آٹھارہ فروری کو موضع مینئی ، انیس فروری کو موضع گندف اور چھبیس فروری کو ٹوپی میں احتجاجی جلسے منعقد کئے جائیں گے ایم این اے عاقب اللہ خان گیس کے حوالے سے اسمبلی فلور پر آواز اُٹھانے کے علاوہ پشاور ہائی کورٹ میں بھی رٹ دائر کی تھی وہاں عدالت نے ان کے حق میں فیصلہ دیا مگر وزارت پیٹرولیم و گیس نے عدلیہ کے فیصلے کو بھی نظر انداز کر دیا جس پر ایم این اے عاقب اللہ خان نے دوبارہ توہین عدالت کا کیس دائر کیا اور ساتھ ساتھ انہوں نے عوام کے پاس جا کر احتجاجی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ایم این اے عاقب اللہ خان نے الیکشن سے قبل اپنے حلقہ نیابت این اے 13صوابی2کے عوام کے ساتھ گیس لانے کا وعدہ کیا تھا چونکہ اس کا اختیار وفاق کے پاس ہو تا ہے جس کی وجہ سے ان کے حلقے کو تاحال گیس نہیں مل سکا انہوں نے اس سلسلے میں وزیر اعظم کو تحریری طور پر آگاہ کر نے کے علاوہ وزارت پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے ساتھ کئی ملاقاتیں بھی کی تھی مگر وہاں سے کوئی شنوائی نہیں ہوئی بعد میں انہوں نے اسمبلی کے فلور پر آواز اُٹھانے کے علاوہ بل بھی پیش کیا مگر پھر بھی وفاقی حکومت خاموش نظر آئی جس پر انہوں نے پشاور ہائی کورٹ میں کیس دائر کیا تھا اور ہائی کورٹ نے یکم جون 2016کو ایم این اے عاقب اللہ کے حق میں فیصلہ دیا مگر اس پر عمل در آمد متعلقہ حکام نہیں کر رہے ہیں بعد ازاں تیس جنوری 2017کو ایم این اے عاقب اللہ خان نے توہین عدالت کا کیس بھی دائر کیا اور ساتھ ہی عوام کے پاس جا کر احتجاجی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا #

مزید : صفحہ اول