اے این پی بین الاقوامی سطح پر بھی مضبوط قوت بن گئے : میاں افتخار

اے این پی بین الاقوامی سطح پر بھی مضبوط قوت بن گئے : میاں افتخار

  

پبی ( نما ئندہ پاکستان) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی ملک کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پربھی ایک مضبوط قوت بن کر اُبھر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے دوحہ قطر میں ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ضلع صوابی سے تعلق رکھنے والی سماجی و کاروباری شخصیت حاجی شماس گل نے اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ ان کے ساتھ ساتھ شہرام ، نذیر ، عابد بنگش ، ہارون ، داؤد ، قاسم ، عاصم ، فضل سلیم ، ضیاء الرحمان اور کمال شاہ اپنے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی سے مستعفی ہو کر اے این پی میں شامل ہو گئے۔ میاں افتخار حسین نے شمولیت اختیار کرنے والوں کو سرخ ٹوپیاں پہنائیں اور اُنہیں مبارکباد پیش کی۔ حاجی شماس گل نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن اُن کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔اُنہوں نے اپنی تمام تر توانائیاں پارٹی کیلئے وقف کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ عنقریب ضلع صوابی میں ایک عظیم الشان جلسہ کا انعقاد کیا جائیگا جس میں اے این پی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان اور دیگر مرکزی و صوبائی قائدین کو شرکت کی دعوت دی جائیگی۔ میاں افتخار حسین نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ اے این پی نہ صرف ملک میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ایک مضبوط قوت بن چکی ہے اور آج کی شمولیت عوامی نیشنل پارٹی کی عوام دوست پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے اُنہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کا پانچ سالہ دور حکومت ایک سنہرا باب ہے۔ اے این پی نے انتہائی سخت حالات میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے اپنی سرزمین کا دفاع کیا اور صوبے میں حکومتی رٹ قائم کی اور ساتھ ہی ساتھ صوبہ بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر ساٹھ سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔

مزید :

صفحہ اول -