امیر مقام کی پشاور میں سوئی گیس کے کم دباؤ کیلئے چند دنوں میں لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت

امیر مقام کی پشاور میں سوئی گیس کے کم دباؤ کیلئے چند دنوں میں لائحہ عمل تیار ...

  

 پشاور(سٹاف رپورٹر )وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیرمقام کی زیر صدارت SNGPL کے ہیڈ کوارٹر لاہور میں اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پرمنیجنگ ڈائریکٹر SNGPL امجد لطیف، جنرل منیجر HR سمیت دیگراعلیٰ حکام بھی موجودتھے۔اس موقع پرمنیجنگ ڈائریکٹرامجدلطیف نے وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام کے خیبرپختونخوامیں جاری ترقیاتی منصوبوں اورمستقبل کیلئے لائحہ عمل سے آگاہ کیااورخیبرپختونخوامیں گیس کے حوالے سے کئے اہم فیصلے کئے گئے اورپشاورشہرمیں کم دباؤکے مسئلے پرقابوپانے کیلئے ایک ہفتے میں لائحہ عمل پیش کرنے کی احکامات جاری کی گئیں تاہم سوئی گی حکام نے وزیراعظم کے مشیرکو پشاورشہرمیں سوئی گیس کے کم دباؤ مسئلے کوترجیحی اورمستقل بنیادوں پرحل کرنے کی یقین دہائی کرائی۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے پشاورمیں سوئی گیس کے کم دباؤ کیلئے چنددنوں میں لائحہ عمل تیارکرنے اورکم دباؤکامسئلہ مستقل بنیادوں پر فی الفورحل کرنیکی احکامات جاری کیں،مردان سوات12انچ پائپ لائن سمیت کئی دیگرجاری منصوبوں پرکام برق رفتاری سے جاری کرنے کے بھی ہدایت دے دی گئی۔انہوں نے کہاکہ سوئی گیس کے اعلیٰ حکام سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سوئی گیس کے حوالے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کئے جائیں اورخیبرپختونخوامیں کومبنگ اورسوئی گیس کنکشن کے کوٹے میں100 اضافے یعنی 30ہزارسے بڑھاکر60ہزارسالانہ کیاگیاہے کے ثمرات عوام تک پہنچنے چاہئے ۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ سوئی گیس عوام کابنیادی سہولت کیساتھ ساتھ بنیادی حق بھی ہے جسکی فراہمی کابیڑہ وفاقی حکومت نے اٹھایاہے اورموجودہ وفاقی حکومت کے دوراقتدارمیں نہ صرف کومبنگ کوٹہ میں سوفیصداضافہ کیاگیابلکہ نئے کنکشن کی فراہمی میں بھی سو فیصد اضافہ کرکے30ہزارسے60ہزارتک بڑھادیاگیاہے اورانشاء اللہ سوئی گیس کی مدمیں عوام کومزیدریلیف دی جائیگی۔

مزید :

صفحہ اول -