پبی ، نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکارجاں بحق

پبی ، نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکارجاں بحق

  

 پبی ( پاکستان) جی ٹی روڈ پر پبی کے قریب نا معلوم ٹارگٹ کلر مو ٹر سا ئیکل سواروں نے نو شہرہ پو لیس کے سپاہی وحید اللہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا نا معلوم ٹارگٹ کلر موقع سے فرار ہو نے میں کا میاب تفصیلات کے مطابق نو شہرہ پو لیس کے ڈی ایس بی کے اہلکاروحید اللہ سا کن چو کی ممریز جی ٹی روڈ پر پبی سے نو شہرہ مو ٹر سا ئیکل پرجا رہا تھا کہ ڈاگئی چوک کے قر یب نا معلوم ٹارگٹ کلر جو مو ٹرسا ئیکل پر سوار تھے سپا ہی وحید اللہ پر اندھا دھند فائر نگ کی جس وہ مو قع پر شہید ہو گیا واقع کی اطلاع ملتی ہی ڈی ایس پی پبی خان خیل خان ایس ایچ او پبی شاد علی خان بمعہ نفری پو لیس کے موقع پر پہنچے اور شہید کی لاش پبی ہسپتال پہنچا یا ہسپتال سے شہید کی لاش پو لیس ایمبو لینس میں ان کی گھر پہنچا یا شہید کی نماز جناز ہ پو لیس لا ئن نو شہرہ میں ادا کی گئی جس میں ڈی آئی جی مردان رینج ڈی سی نو شہرہ خوا جہ محمد سکندر ذیشان ڈی پی او نو شہرہ واحد محمود اور بڑی تعداد میں پو لیس کے افسران اور جوا نوں نے شر کت کی پو لیس کے دستے نے شہید سپا ہی وحید اللہ کو سلا می پیش کی شہید کو ان کے آبا ئی گا ؤں چو کی ممریز کے قبر ستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

مزید :

صفحہ اول -