کراچی ، حلیمہ قتل کیس کی سماعت یکم مارچ تک ملتوی

کراچی ، حلیمہ قتل کیس کی سماعت یکم مارچ تک ملتوی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی مقامی عدالت نے حلیمہ قتل کیس کی سماعت یکم مارچ تک ملتوی کردی ہے ۔بدھ کو کراچی کی مقامی عدالت میں حلیمہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں حلیمہ قتل کیس کے مرکزی ملزم رضوان کو پیش کیا گیا ۔عدالت میں ملزم کے استغاثہ کے دو گواہوں کی جانب سے بیان بھی ریکارڈ کیے گئے تھے۔ عدالت میں ملزم کے وکیل کی جانب سے کہا گیا کہ ملزم کی اہلیہ سونیا کو تو ضمانت مل چکی ہے ملزم رضوان کی ضمانت بھی منظور کی جائے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت یکم مارچ تک ملتوی کردی ۔واضح رہے ملزم رضوان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ملزم کی اہلیہ سونیا ضمانت پر رہا ہے۔ ملزم پر مقتولہ حلیمہ کو قتل کرنے کا الزام ہے اور مقتولہ کی لاش دہلی کالونی سے ملی تھی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -