پٹیل پاڑہ ٹریفک حادثہ کیس ،ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

پٹیل پاڑہ ٹریفک حادثہ کیس ،ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی مقامی عدالت نے پٹیل پاڑہ ٹریفک حادثہ کیس میں ملزمان یاسر اور غلام مرتضیٰ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ۔بدھ کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پٹیل پاڑہ میں ٹریفک حادثے میں طالب علم کی ہلاکت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت میں بس ڈرائیور یاسر اور کنڈیکٹر غلام مرتضیٰ کو پیش کیا گیا ۔پولیس کے مطابق ملزمان کی غفلت اور لاپروائی سے نجی یونیورسٹی کا طالب علم غلام اللہ جاں بحق ہوگیا تھا ۔ملزمان کے خلاف جمشید کوارٹر تھانے میں مقدمہ درج ہے ۔عدالت نے دونوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ۔