جماعت اسلامی کے ر کن حافظ محمد حسن خالق حقیقی سے جا ملے

جماعت اسلامی کے ر کن حافظ محمد حسن خالق حقیقی سے جا ملے

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی لیاری نوالین کے دیرینہ رکن حافظ محمد حسن خالق حقیقی سے جاملے۔ حافظ محمد حسن مرحوم کی زندگی اسلام کی خدمت میں گزری وہ لیاری کے بچوں کو قرآن مجید کی تعلیم دیتے اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے ، حافظ حسن لیاری کا نہ صرف فخرتھے وہ پیرانہ سالی کے باوجود جماعت اسلامی کی ذمے داریاں احسن طریقے انجام دیتے رہے۔جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن ، ضلع جنوبی کے امیر سید عبد الرشید، قیم سفیان دلاور ، لیاری زون کے امیر ابوارحم سید،نائب امراء حاجی بابو غلام حسین بلوچ،سید عظمت اللہ،امین بلوچ،جنرل سیکریٹری جمیل شیخ اسسٹنٹ جنرل سیکریٹری ابوبکر بلوچ اور عبدالحسیب بلوچ نیحافظ محمد حسن کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -