سندھ ہائی کورٹ نے منور تالپور کی درخواست نمٹادی

سندھ ہائی کورٹ نے منور تالپور کی درخواست نمٹادی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے نیب کے خلاف میر منور تالپور کی ہراساں کرنے سے متعلق درخواست نمٹادی ہے ۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق علی شاہ پر مشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت میں میر منور تالپور کیخلاف نیب انکوائری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ نیب نے میر منور تالپور کی انکوائری سے متعلق جواب جمع کرادیا گیا ۔جواب میں بتایا گیا کہ نیب کی جانب سے میر منور تالپور کیخلاف انکوائری ختم کردی گئی ہے۔ مستقبل میں اگر تحقیقات کرنا ہوں گی تو وہ قانون کے دائرے میں رہ کر تحقیقات کی جائیں گی ۔ غلط کارروائی اورہراساں نہیں کیا جائے گا ۔ عدالت نے نیب کی جانب سے یقین دہانی کرانے پر میر منور تالپور کی درخواست نمٹادی ہے ۔واضح رہے میر منور تالپور کی جانب سے نیب کی جانب سے ہراساں کرنے اور کارروائی کیخلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -