ساڑھے چار ہزار لیٹر دیسی شراب سمگل کرنیوالے ملزمان ضمانت پر رہا

ساڑھے چار ہزار لیٹر دیسی شراب سمگل کرنیوالے ملزمان ضمانت پر رہا

پشاور(نیوزرپورٹر)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس اعجازافضل خان اور جسسٹ گلزارخان پرمشتمل بنچ نے ساڑھے چارہزارلیٹردیسی شراب سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار2 ملزموں کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزموں کی جانب سے اسداللہ خان چمکنی ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق چمکنی پولیس نے پانچ دسمبر2016ء کو ایک کارروائی کے دوران ملزمان روح اللہ اورحامدساکنان چمکنی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 4ہزار4سو10لیٹردیسی شراب برآمد کرلی تھی جو ملزم سمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے عدالت عالیہ سے درخواست ضمانت خارج ہونے پرملزموں نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی اورفاضل عدالت نے دلائل مکمل ہونے پرملزموں کی درخواست منظورکرلی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر