خانیوال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6دہشتگرد ہلاک، 3فرار ہو گئے

خانیوال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6دہشتگرد ہلاک، 3فرار ہو گئے

  

ملتان (کرائم رپورٹر )کاؤنٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی تحریک طالبان جماعت الاحرار سے تعلق رکھنے 6 دہشتگر د ہلاک اور 3 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے بتایا جاتا ہے کہ سانحہ لاہور کے بعد سی ٹی ڈی ملتان کی ٹیم نے حساس اداروں کی رپورٹ پر ملتان ریجن میں مشتبہ افراد کی تلاش میں سر چ آپریشن کیا اسی دوران انہیں اطلاع ملی کہ خانیوال کے چک 98/10R میں تحریک طالبان جماعت الاحرار سے تعلق رکھنے والے 9 سے10 دہشتگر چھپے ہوئے ہیں اور یہ کہ دہشتگرد سرکاری اور حساس عمارتوں کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں جس پر گزشتہ روز سی ٹی ڈی ملتان نے چھاپہ مار کر خانیوال کے چک 98/10R میں پناہ گزیر9 سے10 دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تاہم دہشتگروں کی جانب سے فائرنگ کے بعد سی ٹی ڈی کی ٹیم نے جوابی فائرنگ کی جس میں 6 دہشتگرد ہلاک اور 3 بھاگنے میں کامیاب ہو گئے سی ڈی ڈی کی ٹیم نے دہشتگردوں کی لاشیں ملتان منتقل کر دی گئی ہیں اور ان کے قبضے سے برآمد کیے گئے دو دستی بم دو رائفلز اور دو پستل قبضہ میں لے لیے گئے ۔

مزید :

ملتان صفحہ اول -