بونیر میں پاک آرمی کی مدارس ،منتظمین اور ناظمین کی کھلی کچہری
بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پاک آرمی بونیر کے یو نٹ نے ضلع بھر کے مدارس کے منتظمین ،ناظمین اور علماء کرام کی کھلی کہچری کا انعقاد کیا ،،کھلی کچہری میں مدارس کی سیکورٹی ،غیر رجسٹرڈ مدارس کی رجسٹریشن ،مدارس میں طلباء کی انداراج کے طریقہ کار اور اسکے تصدیق کے امور پر بات چیت کی گئی ،اس دوران کرنل فیصل نے علماء کرام سے فردا فردا ملاقات کی انکے مسائل سنے اور ان کو پاک ارمی کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔اس موقع پر کرنل فیصل نے کہا کہ مدارس ہماری مذہبی اقدار کی علامت ہے۔اور موجودہ حالات میں معاشرے کی اصلاح کے لئے مدارس کا کردار مثبت ہے۔انہوں نے مزید کہا ہم سب مل کر مدارس کے نظام کو اونچائی تک لے کر جانا ہے۔انہوں نے مدارس کے ناظمین کو تلقین کی کہ مدارس کی سیکورٹی کو یقینی بنائیں اور طلباء کی نصابی او ر غیر نصابی سرگرمیوں پر مکمل نظر رکھیں ۔سال 2017 میں علماء کرام کے ساتھ باقاعدہ کھلی کہچر یوں کا اہتمام کیا جائے گا اور مدارس کے طلباء کے ماببین حفظ ،قرات اور تقریری مقابلے بھی کروائیں جائے گے،کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر ڈگر اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نے بھی شرکت کی ۔اور ضلعی انتطامیہ کی جانب سے یقین دہانی کرائی ۔