مردان ،عبدالولی خان یونیورسٹی ،امتحانی داخلہ فارموں کی تاریخ میں توسیع
مردان(بیورورپورٹ) عبدالولی خان یونیورسٹی مردان بی اے ,بی ایس سی سالانہ امتحان کے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 3 مارچ تک توسیع کر دی گئی ہے۔عبدالولی خان یونیورسٹی مردان شعبہ امتحانات کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بی اے ,بی ایس سی سالانہ امتحان 2017کے لئے امتحانی داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق نارمل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 03 مارچ،ڈبل فیس کے ساتھ10مارچ جبکہ سہ گنا فیس کے ساتھ 17مارچ مقرر کی گئی ہے۔تمام خواہشمند امیدواران مقررہ تاریخ تک داخلہ فارم شعبہ امتحانات گارڈن کیمپس میں جمع کرائیں۔