مختلف اداروں سے محکمہ ٹرانسپورٹ کی پراپرٹی خالی کروانے کا فیصلہ

مختلف اداروں سے محکمہ ٹرانسپورٹ کی پراپرٹی خالی کروانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کی پراپرٹیز غیر متعلقہ اداروں اور شخصیا ت سے فوری طور پر خالی کرائی جائیگی تاکہ صوبے کے عوام کیلئے ٹرانسپورٹ کے نئے اور جدیدسسٹم کے قیام کی جلد ازجلد تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے اس با ت کا فیصلہ صوبا ئی وزیر ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سندھ سید نا صر حسین شاہ کی زیر صدارت ایک اجلاس میں کیا گیا ،اجلاس میں سیکریٹری پی ٹی اے غظنفرقادری ،ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ ٹرانسپورٹ احمد علی شاہ ، ڈائر یکٹر میڈیا مینجمنٹ وزیر ٹرانسپورٹ محمد شبیہ صدیقی سمیت دیگر افسران بھی مو جود تھے ،وزیر ٹرانسپورٹ نے اس مو قعہ پر افسران کو ہدائت کی کہ فوری طور پر یہ معلوم کیا جائے کہ صوبے بھر میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی کتنی پراپرٹی ہے اور ان پر اپرٹیز پر کون کون سے ادارے یا شخصیا ت کا قبضہ ہے اسکے علاوہ کن کن اداروں سے محکمے کے معاہدے ہیں ان کی تفصیلی جا ئزہ رپورٹ انھیں پیش کی جائے ،سید نا صر حسین شاہ نے کہا کہ پیپلز پا رٹی کے چیئر مین بلا ول بھٹو اور کو چیئر مین آصف علی زرداری کی خصوصی ہدایت ہے کہ صوبے کے عوام کو زیادہ سے زیا دہ ریلیف دیا جا ئے ،ٹرانسپورٹ کے شعبے کے حوالے سے حکومت عوام کو آرام دہ اور جدید سہو لیا ت فراہم کرنے کیلئے کو شاں ہے ،انھو ں نے کہاکہ کراچی ،حیدرآبا د ،میرپورخاص،لاڑکانہ،شہید بینظیر آبا د اور سکھر سمیت سندھ کے تمام شہروں میں انٹرسٹی بسوں کا جدید نظام متعارف کرایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں قلیل اور طویل مدتی دونو ں منصوبو ں پر کا م جا ری ہے صوبا ئی وزیر نے کہا کہ اگر چہ کہ پہلے کے مقابلے میں اب شاہراہو ں پر حادثات کی شرع کم ہے تاہم لو گوں کی جا ن ومال کی حفاظت کو یقینی بنا نے اور حادثات کی شرح کو کم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ٹرانسپورٹرز اپنی گاڑیا ں لا پراوہ ،اور غیر تربیت یا فتہ ڈرائیورز کے سپر د نہ کرے جن کے با عث سڑکو ں اور ہا ئی ویز پر حادثات رونما ہو تے ہیں ،انہو ں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ سسٹم کو مزید بہتر بنا نے کیلئے سگنلوں کی اپ گریڈیشن ،ٹریفک رولز میں ترامیم اور سزائیں بڑھا ئی جا رہی ہیں ،جبکہ لا پرواہ اور غیر تربیت یا فتہ ڈرائیورز کے با عث حادثے کی صورت میں ڈرائیورز کے ساتھ ساتھ مالکان کے خلاف بھی سخت کا روائی کی جا ئیگی۔