ٹریفک جام کے تدارک کیلئے اقدامات کیے جائیں،محمد احسان

ٹریفک جام کے تدارک کیلئے اقدامات کیے جائیں،محمد احسان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی موٹرسائیکل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمدا حسان نے وزیراعلی سندھ اور آئی جی سندھ سے اپیل کی ہے کہ کراچی میں بدترین ٹریفک جام اور بدنظمی کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں ۔ ٹریفک پولیس بجائے ٹریفک کنٹرول کرنے چوراہوں پر ایک کونے میں تھانہ پولیس کے ساتھ کھڑے ہو کر صرف موٹر سائیکل سوار وں کو روکنے میں مصروف رہتی ہے جس سے ٹریفک پولیس کے محکمے کیلئے ریونیو بڑھانے میں مصروف رہتی ہے ۔ اگر کوئی شخص یہ کہتا ہے کہ وہ کاغذات منگوارہا ہے تو اسے تھانہ پولیس لاک اپ کرنے کی مبینہ طور پر دہمکی دیتی ہے۔ اور مک مکا کرکے جانے دیتی ہے۔ ٹریفک پولیس کے بعض اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ہمارے بالا افسران چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ موٹر سائیکل سواروں کا چالان کیا جائے ، اسی لیے یہ دوڑ ہمارے لیے اہمیت رکھتی ہے کیونکہ افسران کو بھی جواب دینا ہوتا ہے ۔ محمد احسان نے اپیل کی ہے کہ ٹریفک پولیس اپنے اصل فرائض سے غفلت نہ کرنے اور عوام کو پریشانی سے بچائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر