چکوال،ایف بی آرکابند فیکٹری پرچھاپہ8کروڑ مالیت کا تمباکو برآمد

چکوال،ایف بی آرکابند فیکٹری پرچھاپہ8کروڑ مالیت کا تمباکو برآمد

  

چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ایف بی آر راولپنڈی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شجاعت علی کا اپنی ٹیم کے ہمراہ چکوال کے علاقہ نزد کوہ نور ملز راولپنڈی روڈ ایک بند فیکٹری پر چھاپہ یہ فیکٹر ی تقریباً 15کنال رقبہ پر محیط ہے ۔ ، چھاپہ کے دوران ساڑھے تین ہزار گھانٹیں اعلیٰ کوالٹی کے تمباکو کی برآمد ہوئی۔ 7گوداموں جن میں مال موجود تھا سیل کر دیئے گئے ہیں ۔اوپن مارکیٹ میں مذکورہ برآمد شدہ تمباکو کی مالیت تقریباً 8کروڑ روپے لے لگ بھگ بتائی جاتی ہے ۔ حاصل کردہ اطلاعات کے مطابق یہ فیکٹری لیاقت نامی شخص کی ہے ۔ جس کا تعلق ضلع صوابی سے ہے ۔ برآمد شدہ تمباکو سے تیار ہونے والامال تمام ملک میں فروخت کیا جاتا تھا ۔ اس خام مال سے مختلف برانڈز کے سگریٹ تیار کئے جاتے تھے۔ اور ان کو تیار کر نے کے بعدتمام ملک میں فروخت کر دیا جاتا تھا ۔ اس کاروائی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر صاحب کے علاوہ سینئر انسپکٹر راشد شاہ ، ایڈیٹر عثمان شوکت ، طاہر منیر اور بابر شہزاد نے بھی حصہ لیا ۔ ضلع چکوال کی تاریخ میں سیلز ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی ادا نہ کرنے والے سگریٹ فروشوں کے خلاف ایف بی آر کی یہ سب سے بڑی کاروائی ہے ۔اس کے علاوہ مذکورہ ٹیم نے سبزی منڈی میں بھی کاروائی کرتے ہوئے ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس ادا نہ کرنے والے مختلف برانڈز کے گوداموں پر چھاپے مارے اور لاکھوں مالیت کے سگریٹس قبضہ میں لیے جن میں سگریٹس کسان ، گولڈ کپ اور مختلف برانڈز بھی شامل ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -