ماڑی پیٹر ولیم کے چیئر مین کی وفاقی وزیر اکرم درانی سے ملاقات ،اہم امور پر تبادلہ خیال

ماڑی پیٹر ولیم کے چیئر مین کی وفاقی وزیر اکرم درانی سے ملاقات ،اہم امور پر ...

اسلام آباد ( پ ر)ماڑی پیٹر ولیم کے چیئرمین جنرل (ر) اشفاق ندیم احمد نے اکر م خان درانی فیڈ رل منسٹر ہاؤسنگ کے ساتھ بنوں میں تیل و گیس کے ذخا ئر کے حوالے سے منسٹر ہاؤس میں تفصیلی ملا قات کی ۔ جنرل اشفاق ند یم احمد نے اکر م خان درانی کو یقین دلا یا کہ دو مہینے کے اندر اندر بنوں ویسٹ بلاک میں سروے کا کام شروع کیا جائیگا ۔ واضح رہے کہ بنوں ویسٹ بلا ک باران ڈیم سے لیکر شیر ا تلہ اور اس سے بھی آگے شمالی وزیر ستان تک کے علاقے پر مشتمل ہے اور خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے ۔ جس کی دریافت سے تیل و گیس کی پید ا وار میں خود کفالت کی حد تک فائدہ ہو گا اور علاقے میں ترقی اور خو شحالی کا نیا باب کھل جائیگا جبکہ علاقے کے ہنر منداور دیگر افراد کوروزگار کے مواقع بھی میسرہو نگے ۔ اکر م خان درانی کی عمر ہ سے واپسی کے بعد اس منضو بے کو مؤثر اور کامیا ب بنا نے اور دیگر امور کے حوالے سے اکر م خان درانی اور جنرل اشفاق ند یم انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کر یں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر