چکوال،اشتہاری کو پناہ دیکر فرارکرانیوالاشخص گرفتار

چکوال،اشتہاری کو پناہ دیکر فرارکرانیوالاشخص گرفتار

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)قصبہ سیتھی تھانہ کلر کہار کے علاقہ میں اشتہاری مجرم کو پناہ دینے والے اور پولیس پارٹی کو دیکھ کر اسے فرار کرانے والے شخص کو گرفتار کر کے اس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ سب انسپکٹر بدر منیر انچارج چوکی بوچھال کلاں نے استغاثہ دیا کہ مقدمہ 240/15بجرم302/324/34 ت پ تھانہ کلر کہار میں مجرم اشتہاری سلیمان ولد شیرزمان سکنہ سیتھی اس وقت اس کی ہمشیرہ کے گھر موضع کھرلی میں ہے جہاں ریڈ کرنے پر اس کا بھانجا مسمی کامران ولد احمد خان سکنہ کھرلی نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر اپنے ماموں کو بلند آوازیں دے کر بھگا دیا۔ جس نے مجرم اشتہاری کو پناہ دی اور دیگر خوردونوش مہیا کیں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے اسے جوڈیشل حوالات بھیجوا دیا گیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر