چکوال،گھر میں گھس کرخاتون سے بدتمیزی،شوہرکوزخمی کرنیوالے دوملزمان کیخلاف مقدمہ درج

چکوال،گھر میں گھس کرخاتون سے بدتمیزی،شوہرکوزخمی کرنیوالے دوملزمان کیخلاف ...

  

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)قصبہ منگوال تھانہ نیلہ میں دو افراد کیخلاف گھر میں گھس کر شادی شدہ خاتون کے ساتھ دست درازی کرنے اور اس کے شوہر کو زخمی کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ نورولد اللہ دتہ سکنہ منگوال نے درخواست دی کہ ملزمان تنویر، عدنان پسران اشرف سکنائے منگوال مسلح ڈنڈے زبردستی اس کے گھر میں داخل ہوئے اور اسکی بیوی کے ساتھ دست درازی کی اسے بھی ڈنڈوں کے وار سے ناحق مضروب کیا، وجہ عناد زمین ہے۔ سب انسپکٹر علی اکبر نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -