راولپنڈی،پتنگ بازوں کیخلاف کاروائی6ملزمان گرفتار

راولپنڈی،پتنگ بازوں کیخلاف کاروائی6ملزمان گرفتار

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق راولپنڈی میں پتنگ فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائی کرتے ہوئے06ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے315پتنگیں اور08ڈوریں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہبنی پولیس نے قرار سے 30پتنگیں ، توقیر سے 30پتنگیں ، تھانہ صادق آباد پولیس نے سلیمان سے 30پتنگیں معہ 01ڈور ، وقاص سے 50پتنگیں معہ 01ڈور ، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے ارسلان سے 90پتنگیں معہ 03ڈوریں ، غفران سے 85پتنگیں معہ 03ڈوریں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر