راولپنڈی،نیشنل ایکشن پلان کیخلاف کاروائی27ملزمان گرفتار

راولپنڈی،نیشنل ایکشن پلان کیخلاف کاروائی27ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (جنرل رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی کرتے ہوئے 27ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے مالک مکان ہاشم خان ، کرایہ دار عامر علی ، تھانہ صادق آباد پولیس نے جہانگیر ، ارسلان ، جہانزیب ، اظہر محمود ، حفیظ اللہ ، سرفراز ، گل سجاد ، طارق ، اسلام خان ، عمر فیاض ، فیض اللہ ، سرفراز ، سجاد ، حمزہ ، آصف ، عمر ، سعد افضل ، قدیر شہزاد ، نثار ، رشید ، شفیع اللہ ، احمد نوید ، علی کو کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کر لیا جبکہ تھانہ گنجمنڈی پولیس نے ناشہ سینٹر دوکان ACS، تمباکو سٹور دوکان مالکان کے خلاف سیکورٹی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔