اغواء برائے تاوان کے مقدمہ3ملزمان کی رہائی کی روبکار کار جاری

اغواء برائے تاوان کے مقدمہ3ملزمان کی رہائی کی روبکار کار جاری

  

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات موصول ہونے کے بعد اغواء برائے تاوان کے مقدمہ3ملزمان کی رہائی کی روبکار کار جاری کر دی گئی،گزشتہ روز تھانہ آر اے بازار میں درج اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث ملزمان رحمان اللہ، محمد انیس اور یوسف کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے رہائی کے احکامات پیش کئے گئے تو بتایا گیا کہ عدالت کے جج کی عدم تعیناتی کے باعث ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی ڈیوٹی جج ہیں، احکامات ڈیوٹی جج کے روبرو پیش کئے تو انہوں نے ملزمان کی رہائی کیلئے روبکار جاری کر دی،ملزمان کے خلاف پولیس نے 26مئی 2005ء کو شہری کو اغواء کرنے کا مقدمہ درج کیا ، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں مقدمہ کی سماعت ہوئی جسے مکمل کرنے بعد عدالت نے 24فروری 2007ء کوملزمان کو 2/2مرتبہ عمر قید اور جرمانہ کی سزا سنائی جس کے خلاف ملزمان نے عدالت عالیہ میں سزا کے خلاف اپیل دائر کر دی عدالت نے اپیل خارج کرتے ہوئے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا ملزمان نے اس حکم کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپیل دائر کردی سپریم کورٹ آف پاکستان نے 8فروری 2017ء کو ملزمان کی اپیل منظور کرتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیدیا، ملزمان کی جانب سے عدالت میں احکامات پیش کئے گئے تو رہائی کیل روبکار جاری کر دی گئی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -