پاکستان کیبلز کیلئے ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ ٹرافی کا اعزاز

پاکستان کیبلز کیلئے ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ ٹرافی کا اعزاز

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان کیبلز لمیٹڈ نے2017میں نئی تاریخ رقم کی اور پھر سے نئی ایک بلندی کو چھوتے ہوئے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(FPCCI) کی جانب سے سال 2015-2016کا چالیسواں FPCCIایکسپورٹ ٹرافی کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔یہ اعزازی تقریب 15دسمبر2016کو پاک چائنا فرینڈ شپ سینٹر،اسلام آباد میں منعقد ہوئی ۔وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان کیبلز کے چیف ایگزیکٹیو کمال احمد چنائے کو ٹرافی پیش کی۔پاکستان کیبلز کا شمار سب سے اعلیٰ اور ممتاز کیبل بنانے والوں میں ہوتاہے جس کا وعدہ ’’ٹرسٹڈ ناٹ ٹو کمپرو مائز‘‘ ہی اس کا معیار ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر