منشیات کے تین ملزمان کو سزاء سنا دی گئی

منشیات کے تین ملزمان کو سزاء سنا دی گئی

  

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)راولپنڈی کچہری کی عدالتوں نے منشیات کے تین ملزمان کو سزاء سنا دی ہے،انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج چوہدری انوار احمد خان نے منشیات کے مقدمہ میں ملزم ملزم نعمان مختار کو تین ماہ قید اور دو ہزار جرمانے کی سزاء سنائی ،ملزم کو اینٹی نارکوٹکس فورس نے گرفتار کر کے منشیات برآمد ہونے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی راجہ قمر سلطان نے تھانہ ریس کورس کے منشیات کیس میں عامر خان کو ساڈھے چار سال قید اور بیس ہزار جرمانہ جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امجد اقبال رانجھا نے تھانہ روات کے مقدمہ میں ملزم کو ایک سال پروبیشن کی سزاء سنا دی ہے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -