پبی میں عطائی ڈاکٹروں اور غیر قانونی کلینکس کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

پبی میں عطائی ڈاکٹروں اور غیر قانونی کلینکس کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

پبی ( نما ئندہ پاکستان ) ہیلتھ کیئر کمیشن ؂کے ڈائریکٹر اور اے سی پبی کا پبی بازار میں غیر قا نو نی میٹر نٹی ہو مز نجی ہسپتا لوں لیبار ٹریوں ڈاکٹرز کلینکوں اور ڈینٹل کلینکوں کے خلاف کریک ڈاؤن 28 سیل اور متعد د کو نو ٹس جاری عطائی ڈاکٹروں اور غیر رجسٹرڈ کلینکوں اور ہسپتا لوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا عوام تعاون کریں اور غیر مستند ڈاکٹروں سے علاج کر نے سے اجتناب کریں تفصیلات کے مطا بق اسسٹنٹ کمشنر پبی محمود احمد کی نگرا نی میں ہیلتھ کیئر کمیشن کے ڈائریکٹر خیبر پختو نخوا ڈاکٹر خا لد مسعود چیف انسپکٹر فیصل خان انسپکٹر رئیس جان انسپکٹر سجاد اللہ انسپکٹر مرزا شفقت اور نفری پو لیس کے پبی بازار میں غیر قا نو نی میٹر نٹی ہو مز نجی ہسپتا لوں لیبار ٹریوں ڈاکٹرز کلینکوں اور ڈینٹل کلینکوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا تو ٹیم نے28 غیر قا نو نی میٹر نٹی ہو مز نجی ہسپتا لوں لیبار ٹریوں ڈاکٹرز کلینکوں اور ڈینٹل کلینکوں کو سیل کیا گیا اور 20 کو اپنی قا نو نی کا روا ئی کر نے کے لئے نو ٹس جاری کئے اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر پبی محمود احمد ہیلتھ کیئر کمیشن کے ڈائریکٹر خیبر پختو نخوا ڈاکٹر خا لد مسعود نے میڈ یا کے نما ئندوں سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ غیر قا نو نی میٹر نٹی ہو مز نجی ہسپتا لوں لیبار ٹریوں ڈاکٹرز کلینکوں اور ڈینٹل کلینکوں کے خلاف کریک ڈاؤن پورے صو بے میں جا ری ہے کسی کو بھی عوام کے جا نوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ غیر مستند ڈاکٹروں اور غیر رجسٹرڈ کلینکوں ہسپتا لوں اور میٹر نٹی ہومز سے علاج کرا نے سے اجتناب کریں ایسے عطا ئی ڈاکٹروں اور غیر رجسٹرڈ ہسپتا لوں میٹر نٹی ہومز لیبار ٹریوں اور ڈینٹل کلینکوں کے بارے میں ہمیں اطلاع دیا کریں یہ ہم سب کا فرض ہے کہ کسی کو عوام کے جا نوں سے کھیلنے نہیں دیں انہوں نے کہا کہ ایسی افراد کے خلاف کاروا ئی کر نے لئے وزیر اعلیٰ پر ویز خان خٹک اور وزیر صحت نے مکمل اجا زت دی ہیں

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر