صوابی ، بد نام زمانہ اشتہاری محمد آفسر عرف گُنگھٹ گرفتار

صوابی ، بد نام زمانہ اشتہاری محمد آفسر عرف گُنگھٹ گرفتار

  

تورڈھیر(نمائندہ خصوصی) ڈی پی او صوابی کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل رزڑ بشیر داد کی خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ ملزم محمد آفسر عرف گھنگٹ ولد سید الامین سکنہ مناگئی اپنے علاقہ میں موجود ہیں ،جس کی گرفتاری کے لئے ایس ایچ او کالوخان ہارون خان ،ایڈیشنل ایس ایچ او نگاہ حسین خان بمع پولیس نفری نے جامع منصوبہ بنا کر نہایت حکمت عملی کے ساتھ اشتہاری محمد آفسر کو گرفتار کرلیا جن کے قبضہ سے 9mmپستول بمع چارجرز کارتوس برآمد کرلی ،ڈی ایس پی بشر داد نے ایس ایچ او کالوخان ہارون خان اور ایڈیشنل نگاہ حسین کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملزم چور چکاری کا سرغنہ اور علاقے میں دہشت کا علامت تھا ، انہوں نے 14.06.2011کو اراضی تنازعہ پر ماں اور بیٹے پر فائرنگ کرکے نوار اللہ ولد سید علی موقع پر جان بحق جبکہ ماں مسماۃ(ش) شدید زخمی ہوئی تھی ،علاوہ ازیں 2013حال ہی میں مختلف علاقوں میں چور چکاری میں مطلوب تھے،جبکہ 2013 میں ہی پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے میں مطلوب ہے بدنام زمانہ اشتہاری کی گرفتاری پولیس کے لئے ایک اہم چیلینج تھا جو رزڑ پولیس نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحتیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا،مزید تفتیش جاری ہیں دریں اثناء گزشتہ روز مہمند بلاک فیکٹری کے مالک سے لاکھوں رقم اور موبائیل چوری ہوئی تھی جس پر فیکٹری کے مالک مدعی سید الابرار ولد فاتح گل سکنہ دیر لوئر حال کالوخان نے تھانہ کالوخان میں نامعلوم کسان پر مقدمہ درج کرتے ہوئے ،جس پر زیر قیادت بشیر داد نے تفتیشی آفیسر انسپکٹر سید جمیل خان ،ایس ایچ او ہاروں خان اور ایڈیشنل ایس ایچ او نگاہ حسین پر مشتمل ٹیم کو ملزم کو ٹریس کرنے کا ٹاسک سونپی ، جس پر تفتیشی آفیسر سید جمیل خان نے جدید خطوط اور سائنٹفک طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم نگار ولد مشتاق سکنہ میر علی کو ٹریس کیا جس پر ایس ایچ او کالوخان ہارون خان ،ایڈیشنل ایس ایچ او نگاہ حسین نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے چور کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے سرقہ ہوا 2لاکھ 61ہزار روپے اور 2عدد نوکیا سیٹ برآمد کرلی ملزم کے خلاف مزید تفتیش جاری ہیں ۔جبکہ دونوں مذکورہ بالا ملزمان نے پولیس کے رو برو جرم کا انکشاف کیے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -