حکومت نیشنل کمیشن کو فعال بنانیکی ہرممکن کوشش کررہی ہے،رابعہ جویری

حکومت نیشنل کمیشن کو فعال بنانیکی ہرممکن کوشش کررہی ہے،رابعہ جویری

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزارت انسانی حقوق کی سیکرٹری رابعہ جویری آغا کی صدارت میں جمعرات کے روز اسلام آباد میں نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق کے اراکین کے ہمراہ ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں جوائنٹ سیکرٹری حمیرا اعظم سمیت دیگرسرکاری افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق کے اراکین نے سیکرٹری انسانی حقوق کو ورکنگ کے دوران درپیش آنے والے مسائل سے آگاہ کیا۔سیکرٹری انسانی حقوق نے کمیشن کی استعداد کار کو بہتر کرنے اور انکو درپیش مسائل کے حل کیلئے دی گئی تجاویز پر بھی غور کیا ۔ اجلا س سے خطاب کرتے سیکرٹری انسانی حقوق رابعہ جویری آغا نے کہا کہ وزارت انسانی ، کمیشن کی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔ سیکرٹری انسانی حقوق نے کمیشن کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت پاکستان کمیشن کو فعال بنانے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے۔اور اس ضمن میں وسائل کی کمی کو آڑے نہیں ٓانے دیا جائے گا۔مس رابعہ جویری آغا نے کہا کہ کمیشن کی کارکردگی کو موثر بنانے کیلئے ضابطہ اخلاق وضع کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کمیشن باہمی مشاورت سے ضابطہ اخلاق خود مرتب کرے تاکہ درپیش مسائل سے نمٹا جائے اور کام کی رفتار میں بھی مزید بہتر ی لائی جاسکے اور اسکے ساتھ ساتھ کمیشن کی استعداد انسانی حقوق کے تناظر میں بڑھائی جاسکے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر