یو سی لاوہ مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے،میاں نذیرعالم

یو سی لاوہ مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے،میاں نذیرعالم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاوہ (تحصیل رپورٹر) یو۔سی لاوہ مسائل کی آماجگاہ ن بن گئی رورل ایریا بنیادی سہولیات سے محروم نہ بجلی نہ روڈ نہ کاذوے نہ بن سکے ۔چےئر مین میا ں نذیر عالم تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چےئر مین یو۔سی لاوہ رورل میاں نذیر عالم نے میڈیاسے گفتگوں کرتے ہوئے کہا کہ اس جدید ترقیاتی دور میں یو سی رورل بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ جیسا کہ گوہل کا سب سے بڑا مسئلہ اس ترقیاتی دور میں حل نہ ہوسکا ایک نجی کمپنی نے گوہل کا سروے کرکے تین سو سولر پلیٹ اور لیمپ دیے جو کہ آبادی زیادہ ہونے کی وجہ سے کم پڑ گئے اور لاوہ گوہل روڈ پر چڑڑی پل تاحال تعمیر نہ ہوسکا اسی طرح ڈھوک وڈوخیل بجلی سٹرک سکول سے محروم ہے۔مزید انہوں نے کہا کہ وقت کی اہم ضرورت لاوہ ناڑہ روڈ پر کاذوے نہ ہونے کی وجہ سے لوگوکو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔اور لاوہ ناڑہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر ہے ۔لاوہ اعوان محل سٹرک کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی لاوہ چکی شیخ جہ روڈ انتہائی خستہ حال لوگو کو آنے جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اہل علا قہ ہم سے امیدے لگائے بیٹھا ہے اور ہمارے پاس اختیار اور فنڈ نہ ہونے کی وجہ سے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ میری وزیر اعلی پنجاب ایم این اے سردارممتاز ٹمن اور ایم پی اے سے پرزور اپیل ہے کہ یو سی لاوہ رورل کی عوام پر ترس کھا کر فنڈ فرہم کئے جائے ۔