تھرکی خوشحالی ،انڈس اسپتال اور سندھ اینگروکول میں معاہدہ

تھرکی خوشحالی ،انڈس اسپتال اور سندھ اینگروکول میں معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر) تھر پارکر کی مقامی برادریوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے وعدے کو مزید پائیدار کرتے ہوئے سندھ اینگرو کول مائیننگ کمپنی (SECMC) نے نہایت معروف اور انسان دوست صحتِ عامہ کی خدمات فراہم کرنے والے ادارے انڈس ہسپتال کو تھر بلاک II میں قائم اپنے مفت ماں اور بچے کے لیے بنائے گئے کلینک کا انتظام سنبھالنے کے لیے اپنے ساتھ ملا لیا ہے۔SECMC نے منگل کے روز انڈس ہسپتال کے ساتھ ایک معاہدہ طے کیا جس پر ایک سادہ سی تقریب میں SECMC کے چیف ایکزیگٹو آفیسر شمس الدین شیخ اور انڈس ہسپتال کے چیف ایکزیگٹو آفیسر ڈاکٹر عبدالباری نے دستخط کیے۔انڈس ہسپتال اس کلینک کے تمام امور کا انتظام اپنی انتظامیہ کے تحت چلائے گا جس میں صحتِ عامہ کی ضروری اور معیاری سہولیات اور خدمات فراہم کی جائیں گی۔تھر پارکر کے علاقے میں ماں اور بچے کی انتہائی زیادہ شرحِ اموات کو دیکھتے ہوئےSECMC نے اس کلینک کا آغاز جون 2015 میں کیا جس کا افتتاح ماروی مدر اینڈ چائلڈ کلینک کے نام سے اس کے مرکزی مقام پر واقع سائٹ آفس میں کیا گیا۔ مقامی برادری کے متعدد ممبر اس ہفتہ وار کلینک کو چلانے میں شامل ہیں جبکہ اسلام کوٹ کی مقامی فارمیسی سے ڈسپنسری کے عملے کی خڈمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔اس معاہدے کی مختصراً تفصیل بتاتے ہوئے شمس الدین شیخ نے کہا کہ صحتِ عامہ کی سہولت ایک ماہر خاتون گائنا کولوجسٹ، ایک قابل نرس، الٹراساؤنڈ مشین کی فراہمی، گائنی/ Ops سے متعلقہ طبی جانچ، طبی مشاورت کی مفت خدمات اور مفت ادویات کی فراہمی سے مزین ہیں۔ کلینک پر آنے والے کل مریضوں کی تعداد اب تک کے شمار کے مطابق چھ ہزار کے قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاک II اور اردگرد کے علاقوں کے عوام کو صحت عامہ کی بہتر سہولیات فراہم کرنے میں یہ کلینک ہماری کامیابی کی کہانیوں میں سے ایک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تھر کوئلے کے منصوبے کی آمد کے ساتھ ہی صحت عامہ اور تعلیم سے متعلق معیاری سہولیات کی فراہمی SECMC کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مقامی برادریوں کے معیارِ زندگی کی حفاظت اور اس کو بہتر بنانا کمپنی کی ہمیشہ سے اولین ترجیح رہا ہے تاکہ عوام اس ترقی سے متاثر ہونے کے بجائے فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ انڈس ہسپتال اور اس کی انتظامیہ کے منتخب چوٹی کے طبی ماہرین کی مدد اس کوشش کو بڑے پیمانے تک لے جائے گی۔ ڈاکٹر عبدالباری نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پسماندہ علاقوں کو صحت عامہ کی مفت سہولیات کی فراہمی ہمارا مشن ہے۔