پاکستان میں اس وقت کوئی لیڈر نہیں ڈیلر ہیں:مشتاق احمد خان

پاکستان میں اس وقت کوئی لیڈر نہیں ڈیلر ہیں:مشتاق احمد خان

  

مردان(بیورورپورٹ) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد خان نے کہاہے کہ پاکستان میں لیڈر نہیں ڈیلرہیں ،اقتدار میں آکر خلافت راشدہ کانظام نافذ کریں گے جماعت اسلامی کے علاوہ کسی بھی سیاسی پارٹی میں داخلی جمہوریت نہیں ، 2018انتخابات کے لئے حکمت عملی وضع کی جارہی ہے ،علماء کرام ،خواتین اور یوتھ پر خصوصی فوکس ہوگا وہ یہاں مقامی شادی ہال میں پارٹی کے زیر اہتمام مشاورتی کونسل اجلاس سے خطاب کررہے تھے جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے ضلعی امیر مولاناڈاکٹر عطاء الرحمان ،بختیار معانی ،عطاء الرحمان ایڈووکیٹ،عماد اکبر حسان ،منظورالحق اور مشتاق سیماب سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا مشتاق احمد خان نے کہاکہ پاکستان وسائل سے مالا مال ہے لیکن بدقسمتی سے لیڈر شپ کی فقدا ن ہے اورسیاسی خلاصرف اور صرف جماعت اسلامی پر کرے گی کیونکہ ہماری پارٹی میں کوئی آف شور کمپنی کا مالک نہیں ملک میں ہر قسم کے تجربے کئے گئے آزاد خیال اور روشن خیالوں بھی مکمل طورپر ناکام رہے یہی وجہ ہے کہ جماعت اسلامی ہی سے عوام نے اپنی امیدیں وابستہ کی ہیں اورہم کہ اقتدار میں آکرہم خلاف راشدہ نافذ کریں گے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر نے کہاکہ پاکستان کی اہم جعفرافیائی حیثیت کی وجہ سے امریکہ اس خطے میں اپنا اثر ورسوخ بڑھاناچاہتاہے اس کے مقابلے میں امت مسلمہ کو بیدار ہوناہوگا اور اپنی اقوام متحدہ اورنیٹو تشکیل دینا ہوگا مشتاق احمد خان نے کہاکہ ملک میں قیادت کی خلاصرف اور صرف جماعت اسلامی پر کرے گی کیونکہ ہم میڈان پاکستان سیاست کے علمبردار ہیں ہماراجینا مرنا یہاں ہے آئندہ انتخابات میں ہمارا فوکس خواتین ،علمائے کرام اور یوتھ ہوں گے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -