عمران خان پر تنقید کرنیوالے اپنے گریبان میں جھانکیں ،ترجمان

عمران خان پر تنقید کرنیوالے اپنے گریبان میں جھانکیں ،ترجمان

درگئی ( نمائندہ پاکستان ) پاکستان تحریک انصاف کے سنٹرل ایگزیکٹیو کونسل کے ممبر اور پی ٹی آئی ترجمان نیک محمد خان نے انصاف ہاؤس یار آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان پر تنقید کرنے والے اپنے گریبان میں جھانک لیں ۔ عمران خان نے پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کا عہد کر رکھا ہے ۔ انہون نے کہا کہ کل تک کئی لاکھ مالیت کے ترقیاتی ٹھیکے لینے والے آج اربوں کے مالک کیسے بنے؟ تحریک انصاف کے حکومت خیبر پختون خوا کا خزانہ خالی نہیں بلکہ خزانہ لوٹنے والوں پر کرپشن کے دروازے ہمیشہ کے لئے بند کرنے اور کرپٹ مافیا کے خلاف عوام کو بیدار کرنے پر بعض سیاستدان واویلا مچا رہے ہیں ۔ عمران خان نے پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کا عہد کر رکھا ہے اور پاکستان کا بچہ بچہ ان کے ساتھ ہے۔ انہون نے کہا کہ عوامی دولت عوام پر خرچ کررہے ہیں اور ادارے صاف کرکے عام شہری کو انصاف فراہم کرنے کے لئے نظام درست کرلیا ہے ۔ انہون نے امیر مقام خان کی جانب سے عمران خان کے خلاف بیان بازی کو جھوٹ کی ہرزہ سرائی قرار دی اور کہا ہیعمران پر تنقید کرنے والوں کا چہرہ عوام کو بے نقاب ہوچکا ہے۔ انہون نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں کرپشن کا دور دوبارہ نہیں آئے گا اور آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہے ملک بھر کے نوجوان عمران خان کے ساتھ ہیں ۔ انہون نے کہا کہ جھوٹ اور دروغ گوئی کا دور گزر چکا اور اب کے اس بار پی کے 98میں بھی 2018میں نوجوان سونامی لائیں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر