امیر مقام 19 فروری کو درگئی میں جلسہ سے خطاب کرینگے

امیر مقام 19 فروری کو درگئی میں جلسہ سے خطاب کرینگے

درگئی ( نمائندہ پاکستان ) وزیر اعظم پاکستان کے مشیر اورمسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء امیر مقام خان 19فروری کو درگئی میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق : پاکستان مسلم لیگ (ن) مالاکنڈ کے صدر و سابقہ امیدوار پی کے 98الحاج محمد ایصال خان اورصوبائی جائنٹ سکرٹری پی ایم ایل این گل زمان خان کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کے مشیر اورمسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء امیر مقام خان 19فروری کو درگئی میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ درگئی میں منعقدہ اس جلسہ عام کے لئے سینکڑوں اسیاسی ورکرز و منتخب بلدیاتی نمائندگان شمولیت کے اعلانات کریں گے اور امیر مقام خان پی کے 98کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس فراہمی اور دیگر ترقیاتی کاموں کے منظوری کے اعلانات بھی کریں گے۔ پریس ریلیز میں واضح کیا گیا ہے کہ درگئی جلسہ کے لئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر