پارا چنار ،فاٹا ایس ایف، کرم سیاسی اور سماجی کارکنوں کی گو ایف سی آر گو ریلی
پاراچنار(نمائندہ پاکستان)ُ پاراچنار میں پریس کلب میں پریس کانفرنس کے بعد فاٹا سٹوڈنٹس ارگنائزیشن ،کرم سیاسی اور سماجی کارکنان نے گو ایف سی آر گوریلی نو(۹) مارچ سے قبل فاٹا کے انضمام کا مطالبہ،بصورت دیگر گورنر ہاوس کے سامنے خیمے لگا کر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پاراچنار پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فاٹا سٹوڈنٹس مرکزی صدر شوکت عزیز،محمد حیبب طوری، سید محمد ،اے این پی کے صدر نظر نوشی،قومی وطن پارٹی کے صدر محمود علی جان،رمضان پراچہ،پی پی پی پاراچنار کے مسلم حسین،بہار علی دیگر راہنماوں نے کہاکہ فا ٹا کے عوام سے کئے گئے حکمرانوں کے وعدے پورے کئے جائے اور فاٹا کو فوری طور پر کے پی کے میں شامل کیا جائے ایف سی آر قانون ختم کیا جائے اور ریفارمز بل فوری طور پر اسمبلی سے منطور کیا جائے۔