کمشنر مردان کی عوامی مفاد کے بڑے پراجیکٹس جلد مکمل کرنے کی ہدایت

کمشنر مردان کی عوامی مفاد کے بڑے پراجیکٹس جلد مکمل کرنے کی ہدایت

  

مردان (بیورورپورٹ) کمشنر مردان ڈویژن ذاکر حسین آفریدی نے ڈویژن کی سطح پر عوامی مفاد کے تمام بڑے پراجیکٹس جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے یہ ہدایت اپنے دفتر میں ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عمران حامد شیخ اور ڈپٹی کمشنر صوابی مطیع اللہ خان کے علاوہ تمام ضلعی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مردان ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بحث ہوئی جس میں تخت بھائی فلائی اوور ، مردان رنگ روڈ ، باچا خان میڈیکل کالج ، بینظیر چلڈرن ہسپتال ، سوات ایکسپریس وے، ڈی ایچ کیو ہسپتال مردان اور ضلع صوابی کے منصوبے شامل ہیں۔ کمشنر مردان نے متعلقہ محکموں کے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ عوام کے مفاد کے ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کیا جائے۔ مٹیریل کا خاص خیال رکھا جائے اور یہ منصوبے وقت سے پہلے مکمل کئے جائیں اگر سرکاری کام کی انجام دہی میں کوئی سرکاری افسریا اہلکار رکاوٹ بنا تو اس کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ آخر میں ڈویژن کی سطح پر تمام محکموں کی کارکردگی کے بارے میں افسران کو ہدایت جاری کی گئی کہ اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں۔اجلاس میں صوابی اور مردان کے مختلف محکموں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا اور ان محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی کہ اپنے فرائض ایمان داری کے ساتھ ادا کریں اور ان کی جو ذمہ داری ہے وہ بھر پور طریقے سے ادا کریں۔ اس موقع پر تمام محکموں کے سربراہان نے بھی اپنے اپنے محکموں کے مسائل سے کمشنر مردان کو آگاہ کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -