تحصیل کونسل بٹ خیلہ کے مشترکہ امیدوار فضل واحد ناظم منتخب ہوگئے

تحصیل کونسل بٹ خیلہ کے مشترکہ امیدوار فضل واحد ناظم منتخب ہوگئے

  

بٹ خیلہ ( بیورو رپورٹ)جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے مشترکہ امیدوارفضل واحد تحصیل بٹ خیلہ کے ناظم منتخب ہو گئے26رکنی کونسل میں انھوں نے 17ووٹ حا صل کئے جبکہ کونسل کی اکثریتی پارٹی تحریک انصاف دو واضح حصوں میں بٹ گئی اور پی ٹی آئی ہی امیدوار اسحاق خان نے 8ووٹ حا صل کئے تحصیل نظامت کی یہ نشست جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے تحصیل ناظم مولانا محمد نعیم پر عدم اعتمادکے بعد خالی ہو ئی تھی جس پر عدالت عالیہ نے حکم امتناعی جاری کردیا اور یہ معاملہ کئی ماہ تک لٹکا رہا بعد ازاں عدالت کی جانب سے عہدہ خالی قرار دینے پر الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق گذشتہ روز ریٹرنگ آفیسر/ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ محمد نعیم خان کی نگر انی اور ڈسٹر کٹ الیکشن کمشنرفضل جمیل کی موجودگی میں تحصیل نظامت کے انتخابات ہو ئے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے بعد پورے صوبے میں یہ واحد تحصیل یا ضلع ہے جہان پر عدم اعتماد کے بعد دوبارہ الیکشن ہوااس سلسلے میں ہونے والے جوڑتوڑمیں جماعت اسلامی کے ضلعی کونسلر امجد علی شاہ نے انتہائی اہم کردار ادا کیا اور اپنے اثر ورسوخ کی بنیاد پر تحریک انصاف کی اکثریتی 11 میں سے 7 اراکین کو جماعت اسلامی کی حمایت میں کامیا بی حا صل کر لی اپنے 6ممبران پیپلز پارٹی کے 3اور اے این پی کے ایک ممبرکی واضح اکثریت سے جماعت اسلامی کے فضل واحد نے کل17ووٹ لے کر کامیابی حا صل کر لی جبکہ ان کے مد مقابل تحریک انصاف کے دوسرے دھڑے کے اسحاق خان نے پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے چا چارووٹ حا صل کئے جبکہ ان کا ایک رکن مولانا عبد الکریم انتخاب کے موقع پر رخصت پر رہا ڈویژن کی بنیاد پر ہونے والے تحصیل نظامت کے انتخاب میں ریٹر نگ آفیسر نے فضل واحد کی کامیابی کا علانجس کے بعد انھوں نے نو منتخب تحصیل ناظم سے ان کے عہدے کا باقاعدہ حلف لیا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -