محکمہ تعلیم تنگی کے درجہ چہارم ملازمین کی سینیارٹی لسٹ جاری کر دی گئی

محکمہ تعلیم تنگی کے درجہ چہارم ملازمین کی سینیارٹی لسٹ جاری کر دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورو رپورٹ) محکمہ تعلیم تنگی کے درجہ چہارم ملازمین کی سینیارٹی لسٹ جاری کر دی گئی ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے فوری طور پر فہرست مرتب کرنے کا حکم دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم تنگی کے درجہ چہارم ملازمین کی سینیارٹی لسٹ جاری کر دی گئی ہے جو عرصہ دراز سے التواء کا شکار تھی ۔ دریں اثناء محکمہ تعلیم تنگی کے درجہ ملازمین کے صدر عزت خان ، جنرل سیکرٹری روح الامین ، نائب سیکرٹری محمد سجاد خان نے ڈی ای او چارسدہ سراج محمد کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ملازمین کا یہ دیرینہ مطالبہ پورا کرکے ان کے دل جیت لئے ہیں کیونکہ اس سے پہلے ہر دور میں غریب ملازمین یہ مطالبہ پور ا نہیں کیا گیا جس پر وہ بجا طور پر شکریہ کے مستحق ہیں۔