ضلع صوابی جماعت اسلامی کا گڑھ ہے ،محمود الحسن

ضلع صوابی جماعت اسلامی کا گڑھ ہے ،محمود الحسن

  

صوابی( بیورورپورٹ)جماعت اسلامی ضلع صوابی کے امیر محمودالحسن نے کہا ہے کہ ضلع صوابی جماعت اسلامی کا مضبوط گڑھ بن گیا ہے آئے روز درجنوں افراد اپنے ساتھیوں اور خاندانوں سمیت دیگر پارٹیوں کو چھوڑکرجماعت اسلامی میں شامل ہورہے ہیں جو جماعت اسلامی پر اعتماد کا مظہر ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل چائی میں ایک شمولیتی جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔جس میں ایاز،محمد امین،زرنبی،یاسر عرفات،محمدامین خان،بخت محمد،اعظم ،اصغر،لعل بہادر اوراسلام سمیت درجنوں افراد نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام سے مستعفی ہوکر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔اس موقع پراپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ صوابی میں جاری دھڑا دھڑ شمولیتی جلسوں کو آپریشن راہ حق کا نام دیا گیا ہے جس کے تحت مختلف جماعتوں کے اندر آپریشن کرکے لوگوں کو جماعت اسلامی میں شامل کرانااورمعاشرے کے عام افرادکوجماعت اسلامی میں شامل کرنا ہے۔انھوں نے کہا کہ عوام دیگر سیاسی جماعتوں سے نالاں اور مایوس ہوچکے ہیں اوروہ ایک حقیقی اسلامی فلاحی ریاست کے قیام اوراپنے بہتر مستقبل کے لئے جماعت اسلامی کو ہی واحد حل سمجھتے ہیں انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا بے داغ دامن اور اجلاکردارلوگوں کو اپنی طرف کھینچ رہا ہے 2018کے انتخابات میں جماعت اسلامی ضلع کی واحدبڑی جماعت ثابت ہوگی۔انھوں نے فروری کے مہنیے میں مختلف سیاسی جماعتوں کی بڑی وکٹیں گرانے کاشیڈول جاری کرتے ہوئے مزیدبڑی شمولیتی جلسوں کا اعلان کردیا۔اس موقع پر جماعت اسلامی میں شامل ہونے والے افراد نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کی واحد جماعت ہے جس کے اندر جمہوریت شفافیت میرٹ اوردین اسلام کی سربلندی کی تڑپ موجود ہے اس لئے ہم زندگی کی آخری سانس تک جماعت اسلامی کا ساتھ دیں گے#

مزید :

پشاورصفحہ آخر -