بونیر ،ضلع کونسل اجلاس 7 اہلکاروں کی تبدیلی تک ملتوی رہے گا

بونیر ،ضلع کونسل اجلاس 7 اہلکاروں کی تبدیلی تک ملتوی رہے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع کونسل بونیر کے کنو نئیر یوسف علی خان نے ضلع کونسل اجلاس میں رولنگ دیتے ہوئے کہاہے کہ جب تک محکمہ تعلیم سے سات اہلکاروں کو تبدیل کرکے انکے خلاف کاروائی نہ کی جائے تب تک ضلع کونسل کا اجلاس ملتوی رہیگا ۔ان اہلکاروں نے ضلع کونسل بونیر کے قرار دادوں کو کو ئی اہمیت نہیں دی ہے اور مخصوص جماعت کے لئے کام کررہے ہیں ۔محکمہ تعلیم بونیر سرکاری دفتر کی بجائے سیاسی اکاڑہ بن گیاہے ۔ضلع کونسل بونیر کے قراردادوں پر عمل نہ کرنا اس ایوان کی تو ہین جیسے ہم ہرگز برداشت نہیں کریں گے ۔کونسل کے اجلاس کے دوران حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے متفقہ طو رپر محکمہ تعلیم بونیر کے خلاف بائیکاٹ کیا ،جیسے بعدازاں کنو ئیر یوسف علی خان اراکین کو دوبارہ کونسل میں انے پر مجبور کیا ۔ا س سلسلے میں ضلع کونسل بونیر کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت یو سف علی خان منعقد ہو ا،اجلاس میں تمام محکموں کے سربراہان نے بھر پور شرکت کی ،اجلاس سے اپنے خطاب میں ضلع ناظم ڈاکٹر عبیدواللہ نے کہا کہ ضلعی حکومت کی سربراہ کی حیثیت سے کونسل کے تمام اراکین کا ترقیاتی منصوبوں میں برابری کی بنیاد پر خیال رکھا جاتاہے اور اس میں حکومتی اور اپوزیشن کو برابر حصہ دیاجاتاہے ۔جسکی مثال کہیں بھی نہیں ملتی ،مگر بعض اپوزیشن اراکین ضلع کونسل میں عوام کی مفاد کی بجائے پارٹی بنیادوں پر مجھے تنقید کا نشانہ بناتے ہے جس سے مجھے تکلیف ہو تی ہے ،انہوں نے کہا کہ بونیر کی ترقی ہم سب کا مشن ہے ،اجلاس سے اپوزیشن لیڈر حاجی صدیق اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے ہم نے ضلعی حکومت کا بھر پور ساتھ دیاہے ۔مگر بونیر کے عوام کی مفاد پر کسی کے ساتھ کو ئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ مردم شماری میں سنئیر اساتذہ کو چھوڑ کر ایک سیاسی جماعت کے کارکنوں کو اس میں شامل کیاگیاہے جس سے مردم شماری کی شفافیت پر انگلیاں اٹھائی جاتی ہے ۔اجلاس سے کونسل کے اراکین ولی رحمان خان ،تاج فروش خان ،قائم شاہ ،افسر خان ،ریاض خان ،سردار علی خان ،امیر سلطان ،انعام الرحمان ایڈوکیٹ ،شاہ جہان عرف شاہ جی ،محمدی شاہ اور دیگر نے محکمہ تعلیم سمیت دیگر محکموں کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری محکموں کی کارکردگی انتہائی ناقص ہے اور وہ اپنے فرائیض انجام نہیں دیتے ،اپوزیشن لیڈر حاجی صدیق اللہ نے محکمہ تعلیم کے اہلکاروں کے نام لیتے ہوئے کہا کہ سرانجام خان ،فاروق ،سید زاہد ۔لیاقت خان ۔سید محمود ،امان الملک شاہ اور نورعلی نے محکمہ تعلیم کو سیاسی اکاڑہ بنادیاہے اور ایک مخصوص جماعت کے کارندے بن کر میرٹ کی خلااف ورزیاں کررہے ہیں ۔اجلاس کے اخر میں کنو نئیر یو سف علی خان نے باقاعدہ رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ جب تک ان اہلکاروں کو تبدیل کرکے انکے خلاف محکمانہ کاروائی نہیں کی جاتی ضلع کونسل بونیر کا اجلاس احتجاجی طو رپر نہیں بلایا جائے گا ۔