این ٹی ایس کے ذریعہ بھرتی اساتذہ غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں ،سردار بابک

این ٹی ایس کے ذریعہ بھرتی اساتذہ غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں ،سردار بابک

پبی ( نما ئندہ پاکستان) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری و پالیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی اساتذدہ کی مستقلی اور ان کے تبادلوں کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی کئے جانے والے مرد و خواتین اساتذہ غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں اور ایسی صورتحال میں ان کیلئے یکسوئی کے ساتھ فرائض کی ادائیگی میں بھی مشکلات پیش آ سکتی ہیں، انہوں نے کہا کہ ملازمتوں کی مستقلی اور دیگر اساتذہ کی طرح مراعات اور سہولیات ان ملازمین کا جائز حق ہے ،لہٰذا حکومت کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس مسئلے کا فوری حل نکالنا چاہئے اور تاخیری حربوں سے گریز کرتے ہوئے ان ملازمین کی مستقلی اور ان کے جائز حقوق کی ادائیگی کیلئے اقدامات کرے، انہوں نے کہا کہ ان ملازمین کی بہتر خدمات کو یقینی بنانے اور ان کی حوصلہ افزائی کے خاطر خواہ نتائج بر آمد ہو نگے ،انہوں نے کہا کہ اے این پی ان ملازمین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کے جائز حقوق کی جنگ میں ہمیشہ ان کا ساتھ دے گی ، سردار حسین بابک نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے دور حکومت میں تعلیم کے شعبہ میں جو اصلاحات کی تھیں ان کے ثمرات عوام تک پہنچے تھے تاہم دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد عوام کے تعاون سے وہی سلسلہ دوبارہ شروع کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر