تحصیل کونسل بٹ خیلہ کے حقوق غضب نہیں ہونے دیں گے ،فضل واحد

تحصیل کونسل بٹ خیلہ کے حقوق غضب نہیں ہونے دیں گے ،فضل واحد

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)تحصیل کونسل بٹ خیلہ کے نومنتخب ناظم اعلیٰ فضل واحد(لالہ جی)نے کہاہے کہ تحصیل کونسل بٹ خیلہ کے اراکین نے مجھ پراعتماد کرکے بھاری اکثریت سے منتخب کیاہے ہم تحصیل کونسل کے حقوق کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ان خیالات کااظہارفضل واحدلالہ جی نے اخباری نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بٹ خیلہ کے عوام نے ہمیشہ مجھ پراعتماد کیاہے اورحالیہ بلدیاتی الیکشن میں میں نے ہیٹرک کرکے جیتاہے ۔ کیونکہ اس سے قبل میں تحصیل نائب ناظم بھی رہ چکاہوں۔انہوں نے کہاکہ ہماری کامیابی غریب عوام کی کامیابی ہے کیونکہ ہم نے ہمیشہ علاقے کے غریب عوام کے بے لوث خدمت کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ تحصیل بٹ خیلہ کے عوام کے حقوق کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے کیونکہ ہم نے اپنی زندہ گی عوام کے حقوق کیلئے وقف کردی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ٹی ایم اے کے ملازمین بھی علاقے کے عوام کے بہترمفادات کیلئے اپنے تمام ترصلاحتیوں کوبروئے کارلائیں کیونکہ ہم عوام کے خادم ہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر