اساتذہ کسی بھی ادارے کی ترقی میں کلیدی کردار کے حامل ہیں ،ڈاکٹر محمد سرور

اساتذہ کسی بھی ادارے کی ترقی میں کلیدی کردار کے حامل ہیں ،ڈاکٹر محمد سرور

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور نے کہا ہے کہ یونیورسٹی میں ڈالروں کے لئے انٹری ٹیسٹ یونیورسٹی خود تیار کرے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے یونیورسٹی میں داخلوں سے متعلق منعقدہ اعلی سطحی اجلاس کے دوران کیا گومل یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بختیار خٹک ۔ ڈین زرعی فیکلٹی پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احمد خان ۔ڈین فیکلٹی آف فارمیسی ڈاکٹر ملک ستار بخش اعوان ۔ ڈائریکٹر ایڈمشن شیخ شفیق الرحمان اور تمام تدریسی شعبہ جات کے سربراہان بھی اس موقع پرموجود تھے وائس چانسلر نے کہا کہ انٹری ٹیسٹ کے لیئے ہر شعبہ ایک ہزار ایم سی کیوز تیار کرکے شعبہ امتحانات کو ارسال کریں یوں یونیورسٹی میں ایم سی کیوز کا ایک ذخیرہ موجود ہوگا اور شعبہ امتحانات اسی میں سے بی ایس پروگرام سے لیکر ایم فل اور پی ایچ ڈی تک تمام داخلوں کے انٹری ٹیسٹ یونیورسٹی خود لے گی۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کسی بھی ادارے کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ہم نے ٹیم ورک سے اس ادارہ کی عظمت رفتہ کو بحال کرنا ہے اور آنے والی نسلوں کو ایک جدید ترقی یافتہ اور علمی میدان میں اعلی مقام کی حامل یونیورسٹی فراہم کرنی ہے اور یہی میرا مشن اور خواب ہے ۔ اس موقع پر تدریسی شعبہ جات کے سربراہان نے وائس چانسلر کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور اصلاحاتی ایجنڈہ کو سراہا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -