پبلک سروس کمیشن کو کنزرویشن اسسٹنٹ کی پوسٹ پر نتائج سے روک دیا گیا

پبلک سروس کمیشن کو کنزرویشن اسسٹنٹ کی پوسٹ پر نتائج سے روک دیا گیا

  

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ نے پبلک سروس کمیشن کو محکمہ زراعت میں سائل کنزرویشن اسسٹنٹ کی پوسٹ کے لئے حتمی نتائج جاری کرنے سے روک دیاہے عدالت عالیہ کے جسٹس لعل جان خٹک اورجسٹس مس مسرت ہلالی پرمشتمل دورکنی بنچ نے یہ احکامات ایگریکلچرل انجینئرزفورم کے صدر وصال احمد وغیرہ کی جانب سے دائررٹ پرجاری کئے اس موقع پران کے وکیل بیرسٹربابرشہزادعمران نے عدالت کو بتایا کہ 9مارچ2016ء کے ا خبارات میں محکمہ زراعت میں سائل کنزرویشن اسسٹنٹ کی پوسٹوں کے لئے اشتہار جاری ہوا جس کے لئے ایم ایس سی اوربی ایس سی زراعت اورانجینئرنگ کے حامل امیدواروں سے پبلک سروس کمیشن کے ذریعے درخواستیں طلب کی گئیں جس کے لئے درخواست گذارنے بھی درخواست دی تاہم امتحان میں متعلقہ کورس سے متعلق سوالات نہ تھے اور بیشتر سوالات جنرل نالج سے تھے جو ایگریکلچرانجینئرنگ کے سلیبس کے تحت نہ تھے اوراس حوالے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی کے وائس چانسلربھی ایک مراسلہ ارسال کرچکے ہیں اوراس طرح نان ٹیکنیکل امیدواروں کاچناؤ کرکے انہیں انٹرویوکے لئے طلب کیاگیاہے جن کامتعلقہ فیلڈسے کوئی تعلق نہیں بنتالہذامذکورہ اورپندرہ فروری کو ہونے والاانٹرویومنسوخ کیاجائے جس پرفاضل بنچ نے پبلک سروس کمیشن سے جواب طلب کرتے حتمی نتائج جاری کرنے سے روک دیاہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -